حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ سکردو میں امام جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اور اس موقع پر صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان علامہ آغا سید باقر الحسینی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران قومی و ملی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے دونوں بزرگ علماء کی خدمت میں رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’آقا مجتبیٰ‘‘ بطورِ تحفہ پیش کی۔
وفد میں مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان کے رکن کاچو زاہد خان اور دیگر برادران سمیت شیخ رضا بہشتی بھی موجود تھے۔











آپ کا تبصرہ